ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملہ، باچا خان یونیورسٹی کا ماسٹرمائنڈ زخمی، بیٹا چار ساتھیوں سمیت مارا گیا — جولٹا نیوز

افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں باچا خان یونیورسٹی حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر منصور زخمی جبکہ بیٹا چار ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

افغان صوبے ننگر ہار کے علاقے باندر میں ایک گھر پر اس وقت ڈرون حملہ کیا گیا جب عمر منصور اپنے بیٹے اور ساتھیوں کے ساتھ وہاں موجود تھا۔ حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی طارق عرف گیدڑ گروپ کا کمانڈر عمر منصور عرف نرے شدید زخمی ہو گیا جبکہ عمر منصور کا بیٹا حمید 4 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ عمر منصور باچا خان یونیورسٹی حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے اور دہشت گردی کی متعدد واردتوں میں ملوث ہے۔ عمر منصور ان وارداتوں کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔


Originally published at www.joltanews.com.