پاکستان سپرلیگ کا سب سے بڑا سکور، لاہور قلندرز کی پہلی جیت، کوئٹہ کوپہلی شکست — جولٹا نیوز

دبئی: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوپاکستان سپرلیگ کا سب سے بڑا 195رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 131 رنز پر آوٹ ہوگئی۔
 
 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز نے مقررہ 20اوورز میں 3کھلاڑیوں کے نقصان پر 194رنز بنائے۔
 
 عمر اکمل نے سب سے زیادہ 93رنز اسکور کئے،جس میں8 چھکےاور6 چوکے شامل تھے ،انہوں نے40گیندوں کا سامنا کیا۔ کیمرون ڈیلپورٹ نے55گیندوں پر 73،رنز اسکور کئے جس میں 8چوکے اور3چھکے شامل تھے ۔ اظہر علی نے 20، رنز بنائے، ڈیوائن براوو 5رنز جبکہ حماد اعظم بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔
 
 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی، ذوالفقار بابر اور عمر گل نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر احمد شہزاد اور لیوک برائٹ جلد ہی پویلین لوٹ گئے، پیٹرسن اور نوجوان کھلاڑی نوازنے تیز رفتاری سے سکور بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، پیٹرسن کے آوٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد آئے اور انہوں نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر 31رنز بنائے، سرفراز احمد کے آوٹ ہونے کے بعد یکے بعد دیگر تمام کھلاڑی آوٹ ہوتے گئے اور پوری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔


Originally published at www.joltanews.com.