یونان جانے کی کوشش، سمندر میں کشتی ڈوب گئی، 24 ہلاک — جولٹا نیوز

استنبول: ترکی کے راستے یونان داخل ہونے کی کوشش میں 11 بچوں سمیت 24 تارکین وطن ایگین سمندر میں ڈوب گئے۔
دوگان نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ تارکین وطن یونانی جزیرے لسبوس پہنچنا چاہتے تھے لیکن ترکی کے مغربی صوبے بالیکیسر کے ضلع ایڈرمٹ کے قریب ان کی کشتی سمندر برد ہو گئی۔
ترک کوسٹ گارڈز کے فضائی اور سمندری ریسکیو آپریشن میں دو افراد کو بچایا جا سکا جبکہ 12 تاحال لاپتہ ہیں۔
ترکی کم از کم 25 لاکھ شامی تارکین وطن کی میزبانی کر رہا ہے اور یورپ میں داخل ہونے کیلئے پناہ گزین ترکی کا راستہ اپناتے ہیں۔
Originally published at www.joltanews.com.