موت کے بعد سب کے اجسام گل سڑجاتے ہیں ماسوائے سچے نیک مسلمانوں کے

Muhammad Nuh
Sep 9, 2018 · 5 min read

مسلمان، عیسائ، ملحد، بدھست، شیطانیت، ہندو، چرند و پرند وغیرہ سب کے اجسام ایک ہی اصول پر بنے ہیں۔

قدرتی قانون کے تحت سب کے اجسام موت کے بعد گل سڑجاتے ہیں لیکن نیک مسلمانوں کے اجسام خالق کائنات کے خاص قانون کے تحت ذندہ و سلامت رہتے ہیں یہاں تک کہ بعض میں تازہ خون بھی موجود ہوتا ہے۔

غیر مسلموں میں کیمیکل اور موم کے ڈھانچے

غیر مسلموں کے کچھ مذاہب میں مردہ اجسام پر کیمیکل وغیرہ لگاکر محفوظ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

لیکن اس کے باوجود وہ اجسام ذندہ سوتے ہوئے انسان کی طرز پر نہیں ہوتے بلکہ گلے سڑے ڈھانچے ہوتے ہیں۔ تازہ خون باقی رہنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

عیسائ کیتھولک میں کچھ مردہ ڈھانچوں پر کیمیکل اور موم لگاکر ظاہری چہرہ و ہاتھ ذندہ انسان کی طرح سلامت دکھانے کی کوشش کی گئ اور یہ اجسام ایک شیشے کے باکس میں رکھ کر عوام کو دکھائے بھی جاتے ہیں۔

یوٹیوب پر اس سے متعلق ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہیں۔

مقصد یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ مرنے والا بہت روحانی یا طاقت ور شخصیت تھی کہ جسم سلامت ہے جبکہ حقیقت آپ جان چکے کہ یہ سب ایک ڈرامہ اور دھوکہ ہے۔

یہاں تک یہ بات صاف ہوئ کہ غیر مسلموں کی جن چند لاشوں کو لوگ حقیقی سلامت سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ درحقیقت جھوٹ اور انسانی مداخلت و کوششوں پر مبنی ہے۔

اکثر مسلمانوں کی محرومی

افسوس تو یہ ہے کہ بہت سے مسلمان بھی ان کیمیکل شدہ لاشوں کی ویڈیوز دیکھ کر اس یقین سے محروم ہیں کہ صرف نیک مسلمانوں کی لاشیں بنا کیمیکل ذندہ و سلامت رہتی ہیں۔

ان مسلمانوں کو قرآن میں اللہ کے دعوے پر بھی سو فیصد یقین نہیں کہ اللہ کی راہ میں مرنے والوں کے اجسام ذندہ رہتے ہیں، انہیں غذا بھی ملتی ہے۔

گمراہی کے شکار

لوگوں کی اکثریت چونکہ تحقیق کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتی۔ اس لیے دنیا کے اکثر لوگ گمراہی کا شکار ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ جب بھی غیرمسلموں کو بتایا جائے کہ صرف نیک مسلمانوں کی لاشیں بنا کیمیکل ذندہ و سلامت رہتی ہیں تو وہ انکار کردیتے ہیں، مذاق اڑاتے ہیں یا گالیاں دینے پر آجاتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں اگر ایسا واقعی ہے تو لاشیں سامنے کیوں نہیں رکھیں کہ عوام دیکھتی؟

اب غیر مسلموں کو کیسے سمجھایا جائے کہ اسلام میں موت کے بعد مسلمانوں کی تدفین کردی جاتی ہے اور لاشیں زمین پر چھوڑنا گویا دین اسلام کے مسلمانوں کے لیے ایک بے حرمتی، حرام کام وغیرہ سے ذیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔

اگر کوئ مسلم ایسا کرنے کی کوشش بھی کرے تو سب سے پہلے اسے بے بصیرت مسلمان ہی روک دیں گے اور لایعنی بحث و فتووں میں الجھادیں گے یا پھر نیا فتنہ کہہ کر مخالفت پر اتر آئیں گے۔

اب تک نیک مسلمانوں کے ذندہ و سلامت اجسام کے اس قدر واقعات قدرتی حادثات (مثلا زلزلے یا طوفانی بارش سے قبریں کھلنے یا جنگ کے میدان میں کافر و مسلم کی لاشیں زمین پر پڑی رہنے) کے سبب منظر عام پر آئے ہیں جو مسلم میڈیا و اخبارات تک میں شائع ہوچکے ہیں۔

لاکھوں مسلم لوگ (جن میں علاقائ ڈاکٹرز، وکلاء، پولیس، مذہبی پیشوا، مسلم و غیرمسلم) دنیا بھر میں ایسے واقعات کے عینی شاہد بھی ہیں۔

کچھ مسلم میڈیکل ڈاکٹروں نے تو کتابیں اور عینی واقعات بھی لکھے ہوئے ہیں۔

بہرحال مسلمانوں میں یہ حقیقت کوئ نئ بات نہیں۔

پانچ ارب غیر مسلموں تک یہ حقیقت کیوں نہیں پہنچ رہی؟

مسئلہ یہ ہے کہ اکثر مسلمان ان واقعات کو اللہ کی قدرت قرار دینے سے ذیادہ اہمیت نہیں دیتے اور اکثر مسلم پیشوا ذندہ سلامت لاشوں کو کفر و اسلام کے مابین خصوصی ثبوت مانتے ہی نہیں۔

دوسری جانب غیرمسلم میڈیا و اخبارات، بی بی سی، نیشنل جوگرافک وغیرہ سے رابطے کرکے جب اس بارے میں بتایا جائے تو وہ اسے مذاق اور جھوٹ سمجھ کر تحقیق کی کوشش ہی نہیں کرتے یا جان بوجھ کر اس لیے نظر انداز کرتے ہیں کہ اگر یہ واقعی سچ ہے تو اسلام کی سچائ پر واضح ثبوت غیرمسلموں کے سامنے آجائے گا۔

ماضی میں کچھ غیر مسلم جرنلسٹ، میڈیا وغیرہ نے اس پر تھوڑا کام کیا تھا جو ناقابل کفایت ہے۔

اس لیے دنیا بھر کے تقریبا پانچ ارب غیرمسلم اس نشانی و ثبوت کو جاننے سے آج بھی محروم ہیں۔

اس صورت حال میں فی الحال غیرمسلموں کو چاہیے کہ مسلم میڈیا و اخبارات کی رپورٹس پر بھروسا کرکے اپنے طور پر تحقیق کریں۔

ان واقعات پر تفصیلات www.rightfulreligion.com پر موجود ہیں۔

یہ بات طے شدہ اصول ہے کہ نیک مسلم گلتے سڑتے نہیں لہذا آپ محض انکاری بن اپنا نقصان نہ کریں۔

مسلمان زمین کے اوپر نیک مسلم کی ذندہ سلامت لاش کیوں نہیں رکھتے؟

میں پہلے ہی بتاچکا کہ یہ کام مسلمانوں کے نزدیک معمولی حیثیت رکھتا ہے نیز ہم (مولانا ابرار عالم اور محمد نوح) سے پہلے صدیوں سے کسی مسلمان نے لاش کو زمین پر رکھنے کے لیے کام نہیں کیا۔

لہذا آج مسلمانوں کی اکثریت لاشوں کو کفر و اسلام کے بیچ نشانی ہی نہیں سمجھتی تو یہ بہت دور کی بات ہے کہ مسلمان کسی ایک لاش کو زمین پر اس لیے رہنے دیں کہ دنیا بھر کے غیر مسلم اپنی آنکھوں سے دیکھیں، چیک کریں اور اطمینان حاصل کریں۔

اکثر مسلمان تو آپس میں فرقہ پرستی کی لڑائ میں مصروف ہیں۔ اگر آپ ان کے فرقے کے نہیں تو وہ آپ کی باتیں سننے ماننے میں دلچسپی ہی نہیں رکھتے۔

یہی وجہ ہے کہ عوام تو عوام، اکثر مسلم مذہبی و روحانی پیشوا تک اپنے اپنے روایتی طریقوں سے چمٹے مست ملنگ بنے ہوئے ہیں۔

زبردستی کی کوششں کرنا

یہ لوگ قرآن و حدیث سناکر سمجھتے ہیں کہ ہم نے اپنا فرض ادا کردیا۔ حالانکہ غیر مسلموں کے سامنے ثبوت پیش کرکے مطمئن کرنے کی بھرپور کوشش کرنا ضروری تھا۔

بعض مسلمان یہ سوچ بھی رکھتے ہیں کہ کوئ کافر و یا مسلم، اگر نیک ہوگا تو جنت میں جائے گا کیونکہ اللہ بہت رحیم و کریم ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار سے جنگ و تبلیغ کرنے کی ضرورت ہی کیوں پڑی؟

اگر جنت میں نیک کافروں نے بھی جانا ہوتا تو کافروں کو اسلام کا کلمہ پڑھوانے کی کوششیں کرنا کس چڑیا کا نام ہے؟

دوسری جانب اکثر مسلمانوں کی سوچ یہ ہے کہ ہم تو مسلمان ہیں، جنت میں چلے جائیں گے۔ کافر بے شک جہنم میں جائے، ہم کیوں ٹینشن لیں، ہم نے پہنچادیا، کافی ہے۔

یہ مسلمان اتنا بھی غور نہیں کرتے کہ جس قرآن و حدیث کو غیر مسلم سچا مانتے ہی نہیں، اسے بطور ثبوت منوانے کی زبردستی کوشش کرنا ہی صحیح نہیں۔

یہ ایسا ہے گویا حساب کے امتحانی پیپر میں غالب کے اشعار لکھ کر یہ یقین کرنا کہ پیپر چیک کرنے والا یہی جواب مان کر پاس کرے۔

روایتی طریقے و خون آشام جنگیں

ان روایتی طریقوں کے سبب دنیا بھر کے تقریبا تمام مذاہب کے پیروکار محض مذہبی کتابوں کے قصے و کہانیاں سنا کر ایک دوسرے پر اپنے خدا اور مذہب کو منوانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

جس کے نتیجے میں مختلف جنگیں ہوتی رہتی ہیں، کھربوں روپے صرف ایٹمی ہتھیاروں اور فوج پر لگایا جاتا ہے۔

کروڑوں بچے، عورتیں، بوڑھے اور نوجوان وغیرہ محض اپنے اپنے خدا کو خوش کرنے کے نام پر قتل و غارت گری کرکے خون آلود کردیے جاتے ہیں۔

میری کوشش اور اللہ سے دعا ہے کہ چند نیک مسلمانوں کی لاشیں زمین پر رکھنے پر کوئ انتظام ہوجائے تو دنیا بھر میں نہ صرف عام غیر مسلموں بلکہ سائسندانوں، ڈاکٹروں اور تحقیق دانوں کو کھلی دعوت دی جاسکتی ہے کہ وہ آئیں اور دین اسلام کی سچائ پر ثبوت دیکھ کر مسلمان ہوجائیں۔

نیز جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے ذریعے یہ ذندہ سلامت لاشیں براہ راست دنیا بھر میں لائیو براڈکاسٹ بھی کی جاسکتی ہیں۔

Helping Truth Seekers Find Creator of Universe without Religious Books — http://www.RightfulReligion.com

Welcome to a place where words matter. On Medium, smart voices and original ideas take center stage - with no ads in sight. Watch
Follow all the topics you care about, and we’ll deliver the best stories for you to your homepage and inbox. Explore
Get unlimited access to the best stories on Medium — and support writers while you’re at it. Just $5/month. Upgrade