بہر حال، تو دنیا کا مشہور ترین کھلاڑی کون ہے؟
گوگل ٹرینڈز کی عظیم طاقت کا شکریہ۔ ہمارے پاس ناقابلِ تردید مواد جو ثابت کرتا ہے کہ کون سا کھلاڑی ہمارے دلوں کے سب سے قریب ہے۔
(لاگ ان کرنا اور اس کہانی کو سراہنا نہ بھولیں)
اب، مجھے معلوم ہے آپ کیا سوچ رہے ہیں: یہ بہت آسان ہے، یہ ٹائیگر ووڈز (Tiger Woods) ہے، وہ لڑکا جس کی اوپر تصویر لگئی ہے! ارے، آہستہ گھمائیے، چیزیں ہمیشہ ویسی نہیں ہوتیں جیسی دکھتی ہیں۔ دنیا کے سب سے مشہور کھلاڑی کے تعین کا عمل انتہائی سائنسی ہے — ہم چیزوں کو کچھ آسان کر لیتے ہیں۔
ہم سب کھیلوں کے پرجوش شائقین ہیں، اور شہرت کا رجحان ایک موضوعی پیمائش ہے، جو خود کو آسانی سے ایک واضح، قابل سراغ میٹرک کے حوالے نہیں کرتا۔ شکر ہے، کہ اس جیسے وسیع دائرہ کار والے سوال کا جواب کچھ (معقول) غیر تجرباتی مواد کی پابندیوں کے اطلاق اور کچھ اچھے جدید عدد کو توڑ موڑ کر دیا جا سکتا ہے۔
پہلے، آئیے چیزوں کو سکیڑیں اور سب سے حالیہ کیلنڈر سال 2014 سے آغاز کریں۔ ابھی، آئیے دائرہ کار کو ذرا مزید تنگ کریں یہ کشید کر کے کہ کون سا کھیل سب سے زیادہ مشہور ہے۔سیاق و سباق، بلاشبہ، اہم ہے۔ یقنی طور پر(؟)، کرلنگ (ہتھر کنڈلی کھیل) کی یقیناً بڑی مشہور ہستیاں ہوں گی، لیکن چیزوں کی اس بڑی اسکیم میں، کم از کم اس مشق کے لحاظ سے حاشیاتی کھیلوں کے کھلاڑی بطور خاص کار آمد نہیں۔ نظریہ یہ ہے کہ اس جانچ کو دنیا کے سب سے مشہور کھیلوں تک پابند (اور ترتیب) کرنے کے ذریعہ، ہم یہ فرق کر سکتے ہیں کہ ہر مخصوص کھیل میں کون سا کھلاڑی سب سے زیادہ مشہور ہے — اور، اس کو وسعت دینے سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ مشہور کا تعین کر سکتے ہیں۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں گوگل ٹرینڈز کی فعالیت کردار ادا کرتی ہے۔ ایک ایسا اوزار جسے کوئی بھی، کہیں بھی استعمال کر سکتا ہے یہ دیکھنے کے لیے کہ ایک خاص لفظ کو تلاش کتنی مرتبہ کی گئی، یہ اس مفروضے کو مربوط کرنے کا مثالی طریقہ ہے کہ “سب سے زیادہ تلاش کردہ” “سب سے زیادہ مشہور” کے مساوی ہے۔ گوگل ٹرینڈز بہت زیادہ مواد جمع کرتا ہے، دسمبر 2014 تک، گوگل نے امریکہ میں سرچ انجن کی مارکیٹ کے 75.2 فیصد حصے کا احاطہ کیا ہے، جبکہ بنگ (Bing) (12.5 فیصد) اور یاہو (Yahoo) (10.4 فیصد) پر بالترتیب رہے۔
عالمی سطح پر، گوگل اور اس کے حریفوں کے درمیان خلاء اس سے بھی وسیع ہے، مطلب یہ کہ گوگل ہمیں بہت بڑے حجم کا نمونہ فراہم کرتا ہے، جو تمام قومیتوں، جغرافیائی محل وقوع اور سماجی و اقتصادی حیثیتوں پر محیط ہوتا ہے۔


ان تمام منقسم گروہوں کو متحد کرنے والا؟ کھیل۔
www.top10zen.com کے مطابق، دسمبر 2014 تک، عالمی سطح پر، باعتبار شہر، (مثلاً، شائقین کی اندازاً تعداد) سب سے زیادہ مشہور کھیل تھے:


انتظار کریں، فیلڈ ہاکی اور والی بال؟! میرا مطلب ہے کہ میں نے گرمیوں کے اولمپکس میں کچھ والی بال کی گیمز دیکھیں، لیکن میرا خیال ہے کہ صرف چند امریکی ہی ان کھیلوں کو ویسا مشہور تسلیم کرتے ہیں۔
اب، دنیا میں 10 سب سے زیادہ مشہور کھلوں کی درجہ بندی مقرر کرنے کے بعد، آئیے گوگل ٹرینڈ کے مواد میں غوطہ لگائیں اور یہ تعین کریں کہ ہر کھیل میں کون سے پانچ سب سے زیادہ مشہور کھلاڑی ہیں۔ ہم اپنے نتائج کی بنیاد گوگل ٹرینڈز کے اصول “بمطابق وقت اوسط دلچسپی” پر رکھیں گے، جو (2014) کے ایک دیئے گئے وقت میں گوگل پر کی گئی تلاشوں کی کل تعداد کا اوسط نکال دیتا ہے۔
10۔ امریکن فٹبال — 400 ملین شائقین
یہ ہیں 2014 کے سب سے اعلیٰ 5 NFL کھلاڑی


مجھے رہنمائی دے رہے ہیں کہ میں اپنی تحقیق میں کیسے شامل کروں، میں نے سب سے اوپر کے 100 NFL کھلاڑیوں کی فہرست میں “NFL Rank” اور “Fan Rank” دونوں کو دیکھا ہے جو nfl.com کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔
جہاں تک خود درجہ بندیوں کا تعلق ہے، یہاں کوئی بات باعث حیرت نہیں۔ پیٹن میننگ Peyton Manning کا ایک ریکارڈ توڑ سال رہا ہے جہاں اس نے 2013–2014 کے سیزن میں 55 TDs پھینکے، اور وہ Super Bowl XLVIII تک آگے بھی بڑھا۔ ٹوم بریڈے (Tom Brady) تو ٹوم بریڈے (Tom Brady) ہے، اور برازیل کی سپر ماڈل Gisele Bundchen کے ساتھ شادی نے اس کی مجموعی شہرت کو مزید چار چاند لگا دیئے۔
ریچرڈ شرمن (Richard Sherman) اور رسل ولسن(Russel Wilson) نے 2014 میں کئی سنگ میل عبور کیے — 2014 میں سان فرانسسکو 49ers کے خلاف NFC چیمپیئن شپ کھیل کے بعد Sherman کی بعد از کھیل شیخی نے چیزوں کو تلاش کے نقطہ نظر سے یقینی طور پر موڑا ہے — اور، Manning کے بعد، ایرن روجرز (Aaron Rodgers) لیگ کا سب سے زیادہ قابل قابل شناخت ٹیلی ویژن پچ مین ہے۔ وہ MVP کا موجودہ چیمپیئن بھی ہے۔
9۔ باسکٹ بال — 400 میلن شائقین


ایک بار پھر، یہاں بھی کچھ خاص حیرت انگیز نہیں۔ کوب برینٹ (Kobe Bryant) کا 2 نمبر پر ہونا کچھ الجھن میں ڈالتا ہے — کوئی تصور کر سکتا ہے کہ چوٹ کی وجہ سے متاثرہ پس سال میں بھی، اس کے ایشیا (Kobe چین میں سب سے زیادہ مشہور امریکی کھلاڑی ہے) میں پرجوش شائقین اب بھی بڑے شوق سے Black Mamba کو تلاش کرتے ہیں۔
8۔ گالف — 450 ملین شائقین


اور یہاں ہمارے لیے پہلی باعث حیرت بات ہے۔ یقین کریں، ٹائیگر وڈز (Tiger woods) اب بھی گوگل تلاش کے مطابق سب سے پہلے درجے پر ہے، لیکن گزشتہ سال برا کھیل پیش کرنے کے باوجود، اس نے اب بھی روری میکلوری (Rory Mcllroy) کو بمطابق وقت اوسط دلچسپی میں 10 (!) ہول پوائنٹس سے دفن کیا ہوا ہے۔ Tiger کا برینڈ اس کی آن-کورس بے ثمری کے لیے دشوار گزار نظر آتا ہے، اور یہ اس کے ناقابل تردید اسٹار پاور کا براہ راست نتیجہ ہے۔
7۔ بیس بال — 500 ملین شائقین


بیس بال کی درجہ بندی معقول ہے — ینکس کے لیجنڈ ڈیرک جیٹر (Derek Jeter) کے الوداعی دور نے راستہ ہموار کیا۔ (اس نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان اپریل میں 2014 MLB سیزن شروع ہونے سے قبل کیا، جس کا مطلب پورے موسم گرما میں مسلسل کوریج ہے۔) الیکز روڈریجیز ( Alex Rodriguez )، گزشتہ سیزن میں ایک بھی گیم کھیلے بغیر، چوتھا سب سے زیادہ تلاش کیا گیا بیس بال کا کھلاڑی تھا۔ حیرت انگیز۔
6۔ ٹیبل ٹینس — 850 ملین شائقین
اعتراف کرتے ہوئے، مجھے اس “کھیل” سے متعلق کچھ علم نہیں، لہذا میں نے دنیا میں سب سے اوپر کے کھلاڑیوں کی درجہ بندی والی فہرست دیکھی، allabouttabletennis.com کے مطابق، سب سے اوپر کے درجہ بندی کردہ 20 مردوں اور عورتوں کا استعمال کرتے ہوئے۔ (اعتراف کے ساتھ، یہ طریقہ کھیل کے Tiger Woods والے ممکنہ ورژن کو شمار نہیں کرتا — بہت زیادہ مشہور، مگر فی الوقت فضول، جس حد تک ایسا کھلاڑی موجود ہے۔)


5۔ والی بال۔ 900 ملین شائقین


بہت حد تک ٹبیل ٹینس کی طرح، والی بال کے مشہور زمانہ سپر اسٹار کھلاڑیوں (یا، یا بالکل آخر میں،شناخت کیے جاسکنے والے) جن کا فقدان بھی اس مشق میں انفرادی کھلاڑیوں کو تکلیف دیتا ہے۔ چار سال میں ایک بار اولمپکس میں دنیا بھر کے ناظرین کے سامنے کارکردگی کا مظاہرہ کرنا اس کا منفی پہلو ہے۔
4۔ ٹینس — 1 بلین شائقین


جیسا کہ ہم چوتھے سب سے اوپر والے کی طرف جا رہے ہیں، ہم پہلے دنیا کے سپر-ڈپر ستاروں کے نشانات دیکھنا شروع کریں گے، اور دنیا بھر میں کھیلوں کا مجموعی تناظر۔ امریکہ کے بڑے پیشہ ور کھیلوں کے برعکس، ٹینس کے مقابلے دنیا بھر میں کھیلے جاتے ہیں۔ روجر فیڈرر (Roger Federer) سے (22) اور ریفیل نڈل (Rafael Nadal) سے (18) کا دلچسپی اوسط ظاہر کرتا ہے کہ کھیل کے ناظرین کی تعداد کتنی زیادہ ہے اور پیش کرنے کے لیے بہترین ہے۔
نوک ڈجیکوی (Novak Djokovic)؟ معذرت، اچھے بال شہرت کے مساوی نہیں، یہ دکھائی دیتا ہے۔
3۔ فیلڈ ہاکی — 2 بلین شائقین


2 بلین لوگ فیلڈ ہاکی کے شائقین ہیں۔ ایک لمحے کے لیے اسے میرینیٹ ہونے دیں، ٹھیک ہے؟ سنجیدگی سے، یہ سچ ہے۔ جھوٹ نہیں۔ جبکہ امریکہ میں اس کھیل کے بہت زیادہ شائقین نہیں ہیں، یقینی طور پر اس کے یورپ اور ایشیا میں ہیں۔ تب بھی، اگرچہ، ان ناموں میں سے کوئی بھی ملک کے اطراف میں پہچانا نہیں جاتا۔
2۔ کرکٹ — 2.5 بلین شائقین


آہ، کرکٹ، دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مشہور کھیل ہے۔ فی الوقت، آئی سی سی عالمی کپ 2015 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے، اگر آپ کو اس درجہ بندی میں شک ہے، تو سخت حریفانہ مقابلہ پاکستان اور بھارت کے مابین دیکھیں جو 15 فروری کو کھیلا گیا، اس نے دنیا بھر میں ایک بلین افراد بطور ناظرین پیدا کیے! یہ Super Bowl کو قبل از موسم کھیل کی طرح بنا دیتا ہے۔ بطورِ خاص، قبل از موسم کا چوتھا ہفتہ۔
یہ بھارت کے سپر اسٹار کرکٹر ورات کوہلی کے بااعتبار وقت 20 فیصد اوسط مقبولیت کی وضاحت کرتا ہے۔
1۔ فٹبال — 3.5 بلین شائقین


بالاآخر۔ دنیا کا سب سے مشہور کھیل۔ جیسا کہ متوقع تھا، فٹبال کے دو حالیہ قابض سپر اسٹارز، کرسیٹینو رونالڈو(Cristiano Ronaldo)اور لینول میسی (Lionel Messi)، گوگل کی “فضائی لہروں” پر چاہے ہوئے ہیں لیکن برازیل کا مسئلہ، نیمار (Neymar)، بھی بہت پیچھے نہیں۔ اور، جبکہ ڈیوڈ بیکہم(David Beckham) ریٹائر ہو چکا ہے اور رونالڈو اپنے مایہ ناز دور کی شفق میں ہے، وہ ابھی تک اسی اثر و رسوخ کے حامل ہیں۔
نتائج سامنے ہیں اور وہ بہت سے انفرادی امریکیوں کے لیے ممکنہ طور پر حیران کن ہیں۔ بغیر کسی مزید ہنگامے کے
دنیا میں سب سے مشہور کھلاڑی ہے:



جانے کا رستہ, ایلن ہوگ (Ellen Hoog), آپ جو کوئی بھی ہیں!!
جہاں تک نتائج کا تعلق ہے، کھیلوں کی وسیع دنیا میں خواتین کی کم نمائندگی ہے اور زیادہ تر ناقابل شناخت ہیں۔ ٹینس کی شہرت کے باوجود، یہ کسی حد تک حیرت انگیز ہے کہ نہ تو ماریہ شراپوا اور نہ سیرینا ولیمز درجہ اول کے 10 میں حصّہ لینے کے لیے کہیں نہیں آئیں۔
نیز، افسانوی کھیلوں کی طاقت اور اثر انفرادی ہے۔ ٹائیگر وڈز (Tiger woods)، اگرچہ بہت زیادہ پہلے غالب نہیں تھا، بڑی مشکل سے اواخر میں سے سبز پر چپک سکا ہے، اب بھی وہ کھیل کے پورے تناظر میں ایک قداور شخص ہے۔ آپ اسے پسند کریں یا نہ کریں، Woods یہاں یہ کہنے کے لیے موجود ہے، جیسے وہ کھیل رہا ہے اسے مجرم قرار دیا جائے۔ جہاں تک امریکہ کے بڑے کھیلوں کا تعلق ہے، جب تک آپ کا نام لیبرون جیمز (LeBron James) نہ ہو، آپ چیزوں کے ایک بڑے ہجوم میں چھوٹا سا دھبہ ہیں۔
شاید امریکیوں کے لیے یہ وقت ہے کہ وہ ہماری کھیل کی دلچسپیوں کو وسعت دیں۔ مثال کے طور پر، دہان چند (Dhyan Chand) زندہ لوگوں میں فیلڈ ہاکی کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے!، لیکن میں نے آج تک
اس کے متعلق نہیں سنا یا والی بال کے کھلاڑی Giba یا کرکٹر کوہلی کے متعلق بھی۔
جائیں “شمار کریں۔”