اردو اور سوفٹکیی

معلوم نہیں کہ کوئی اسے پڑھے گا بھی یا نہیں لیکن اس سے کیا فرق پڑتا ہے . میں کافی عرصہ سے اردو میں لکھنا چاہتا تھا لیکن آج تک کوئی کیبورڈ نہ ملا جس میں آسانی سے لکھا جا سکے. اسی لئے جب میں نے سوفٹکیی کے آپشن میں اردو کیبورڈ کو دیکھا تو سوچا کہ یہ بھی باقیوں کی طرح آدھی مکمل اور ناکام کوشش ھو گی لیکن جب استعمال کیا تو دل خوش ہو گیا. نہ صرف اس میں لکھنا آسان ہے بلکہ اس میں الفاظ کی پیشگوئی بھی بھت اچھی ھے. ابھی میرے لکھنے کی رفتار بھت تیز نہیں لیکن امید کہ وقت کے ساتھ اس میں بہتری آئے گی. آپ بھی اگر اردو میں لکھنے کے خواہشمند ہیں تو ضرور سوفٹکیی کو ایک دفعہ موقع دیں. ہاں یہ کہتا چلوں کہ یہ ابھی تک یہ صرف اینڈروڈ پر مہیا ہے. امید ہے کہ جلد ہی آیفون پر آ جائے گی.

One clap, two clap, three clap, forty?

By clapping more or less, you can signal to us which stories really stand out.