Habib Ahmed
Ustaadian
Published in
Sent as a

Newsletter

3 min readOct 14, 2021

--

کچھ بھی ہو بس جلدی سے ہو جائے، اور اگر دن میں سٹریس زیادہ ہو تو کیا کیا جائے؟

Read more on Ustaadian.com

بہتر فارمیٹنگ کے ساتھ پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس ہفتے غور کرنے کے لئے 2 خیالات ، اور 1 سوال یہ ہیں

دو خیالات میری طرف سے

1.

آپ نےشائد فوربس کی خاص لسٹ دیکھی ہو، جس میں ہر سال ۳۰ سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے کروڑ پتی بننے والے لوگوں کا ذکر کیا جاتا ہے ۔ ہم بھی اپنے اردگرد بڑے لوگوں کو اس لسٹ سے امپریس ہو کر ریس میں شامل ہوتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔ ہمیں بھی شوق چڑھا۔ اس دوڑ میں جلدی کرنے کے لئے بے چین تھے ایک دماغی رش سا تھا۔ دوسری طرف تیز چلنا کی گردان تھی ہم چاہتے تھے کہ ایک کے بعد ایک منزل جلدی سے طے کریں۔ آخر عمر ۳۰ کو پہنچ گئی تھی اور فوربس کی لسٹ میں نام ڈالنے کے لئے ہمارے پاس وقت تھوڑا تھا۔ :)
لیکن یہ سب کرتے ہوئے تیز چلنے اور جلدی کرنے میں فرق رکھنا بھول گئے تھے۔ اگر آپ ایک کے بعد ایک موقعے پر تیز چلنے کی کوشش کریں گے تو آپ سوچ کی قربانی دیں گے، اور اگر آپ ہر کام کو اچھے طریقے سے سوچ سمجھ کر آگے بڑھنے کا سوچیں گے، تو ایسا ممکن ہے کہ بس سوچتے رہ جائیں گے۔
ایسا سمجھیں کہ رشنگ دراصل ایک دماغی کیڑے کو حرکت میں لاتی ہے، اور تیز چلنا جسمانی حرکت کے مترادف ہیں ۔ کوشش کریں کہ اس دماغی اور جسمانی ایکسرسائز میں کسی کام کو جلدی کرنے کی بے چینی کو قابو میں رکھنے کی کوشش کریں، اور ساتھ ساتھ تفصیلا سوچنے کے چکر میں کام کرنے میں زیادہ انتظار بھی نہ کریں۔

2.

ہماری بیگم آرکیٹکٹ (معمار) ہیں اور آج کل گھر سے کام کرتی ہیں ۔ اُن کے آفس میں کام کرنے والے لوگوں کے درمیان آپسی کمیونیکشن میں ایک خاص قسم کا سٹریس رہتا ہے۔ دن کے آخر میں تھکی ہاری اپنی ورکنگ ٹیبل سے اٹھ کر کچن آتی ہیں تو ہم ان سے چند بنیادی سوال پوچھ کر گزرے دن کے حالات پتہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مثلا کہ طبیعت کیسی ہے؟ آفس کا کام کیسا تھا؟ کھانا کیا کھائیں گے؟ وغیرہ وغیرہ۔ اگر سوالوں کا جواب زیادہ نیگیٹیو ملے تو ہم ڈنر کے بعد ایک لمبی واک کو نکل جاتے ہیں۔
بھائی! اچھے برے دن چلتے رہتے ہیں ۔ برے دن کا تریاق اُس دن کے آخر میں ایک لمبی واک، یا اچھی ورزش کرنے سے بھی ہو سکتا ہے۔

اس ہفتے کا سوال
اپنے برے دن کو بہتر بنانے کے لئے آخر میں کون کون سے طریقے آزماتے ہیں؟ ورزش، ٹی وی، ڈنر آوؐٹ، دوست یاروں سے گپ شپ یا کچھ اور؟

ہماری پہلی کتاب

تیرا دھیان کدھر ہے؟ کھٹے میٹھے طنز و مزاح سے بھرپور مضامین کا مجموعہ جو آپ کو قہقہے لگانے پر مجبور کرنے کے ساتھ ساتھ سوچ بچار کا سامان بھی مہیا کرے گا۔

آرڈر کرنے کے لیے دیے گئے لنک کو دبائیں۔

https://www.meraqissa.com/book/1805

اگلے ہفتے پھر حاضر ہوں گے ایک نئی سوچ کے ساتھ

اجازت دیجئیے گا
حبیب احمد نور

P.S. گھروالے دوست

ہر ہفتے نیوز لیٹر حاصل کرنے کے لئیے اپنا ای میل
پر رجسٹر کروائیں۔ ustaadian.com

اگر آپ لطف اندوز ہوئے ، تو اس نیوز لیٹر کو ٹویٹر ، فیس بک ، لنکڈ ان ، یا ای میل کے ذریعے شیئر کریں۔

یا ، نیچے دیئے گئے لنک کو کاپی اور پیسٹ کر کے شیئر کریں

https://mailchi.mp/ustaadian/october-14

--

--